سیالکوٹ:لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ صدر پسرور پولیس نے صغراں بی بی کی درخواست پر آٹھ ماہ قبل ہلاک ہونے والے اس کے رشتہ دار عبدالرزاق کے قتل کا مقدمہ چار ملزموں کے خلاف درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد انور کو سجاد ، افضال ، سلیم اور طارق نے باہم صلاح مشورہ ہوکرآٹھ ماہ قبل 23مارچ 2008ء کوقتل کیا جس کا مقدمہ پہلے ہی درج ہوچکا ہے کیونکہ متوفی پولیس مقابلہ میں ملزموں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ "سوہاوا" بیان کی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:لاری اڈا پسرور میں ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر سے گھوڑا گاڑی پر سوار شہری ہلاک ہوگیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد انور گھوڑا گاڑی چلارہا تھا جسے سامنے سے آنے والی ایک تیزرفتار ٹیوٹا ہائی ایس ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں گھوڑا گاڑی تباہ ہوگئی اور محمد انور شدید زخمی ہوگیا جسے رےسکےو 1122 نے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچاےا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس تھانہ سٹی پسرور نے ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور محمد بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان (آج)16نومبر بروز اتوار وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی ضلع سیالکوٹ آئیں گی ۔ وفاقی وزیر کے سیالکوٹ آمد پر بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ڈاکٹر عاشق اعوان کے سےکرٹری عابد اعوان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین کو 36ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی اور پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی وزرات بہبود آبادی کا قلمبندان سونپا گیا ہے اور ان کا سیالکوٹ آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔عابد اعوان کا مذےد کہا ہے کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ساہوالہ نہر کے پل پر استقبال کیا جائے گااور انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں آبائی دیہات کوبے چک لایا جائے گا جہاں وہ عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی ۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاراستہ میں جگہ جگہ استقبال کیا جائے گااور کیمپ لگادیئے گئے ہیں جہاں کارکن اور خواتین ان پر پھولوں کی بارش کریں گی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری صغےر سلطان نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وفاقی وزیر بننے سے ضلع سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی مضبوط اور فعال ہوگی اور ضلع کو پیپلزپارٹی کا مضبوط گڑھ بنادیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ ستراہ پولیس نے موضع کوٹلی نوشہرہ کے قریب مقابلہ کے بعد خطرناک چار ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رزاق احمد وڑائچ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد امجد ، شاہد ، ظفر اقبال اور سلیم کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں اور ابتدائی تفتیش میں ملزموںنے متعدد وارداتوں کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔ قبل ازیں ملزم واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے جنہیں پولیس کی بھاری نفری نے گھیراؤ کرکے مقابلہ کے بعد گرفتار کرلیااورموقعہ پر ہی ملزموں کے قبضہ سے چار پستول اور گولیاں برآمد کرلیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ کے26تھانوں میں یکم جنوری2008سے 15نومبر 2008ء کے ساڑھے گیارہ ماہ کے عرصہ میں مجموعی طور پر گیارہ ہزار 451مقدمات درج کئے گئے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے کم مقدمات تھانہ پھوکلیان میںدرج ہوئے تاہم سٹی ڈسکہ ، حاجی پورہ ، کوتوالی ، اگوکی ، مراد پور ، صدر پسرور کے تھانوں میں دیگر تھانوں کے مقابلہ میںز یادہ مقدمات درج ہوئے ۔ذرائع کے مطابق درج ہونے والے مقدمات میں چار ہزار سے زائد مقدمات ناجائز اسلحہ ، منشیات ، شراب برآمدگی کے ہیں تاہم قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، چوری کے بھی ہزاروں مقدمات درج ہوئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ سال 2007ء کے مقابلہ میںپولیس کی مجموعی کارکردگی سال رواں کے دوران بہتر رہی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹلی گل محمد میں سات ملزموں نے تشدد کرکے محنت کش کو لہولہان کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد نفیس اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جنہوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر نفیس کو خنجر اور سریئے کے وار کرکے لہولہان کردیااور موقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ امام صاحب چوک میںدو ملزموںنے سابقہ جھگڑے کی عداوت پر شہری کو مار مار کر لہولہان کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اشفاق اور ا سکے ساتھی نے محمد اختر کے والر محمد اکرم کو ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کردیا اور لوگوں کے اکٹھا ہوجانے پر موقعہ سے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی کو گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ صاحب ریحان میں قتل ہوجانے والے دو حقیقی بھائیوں رانا محمد ارشد اور رانا محمد انور کی نعشوں کو مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں مقتولین کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم سول ہسپتال ڈسکہ میںہوا جوکہ اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد اور پولیس موجود رہی ۔ پولیس تھانہ بمبانوالہ نے مقتول محمد رانامحمد ارشد کی بیوہ حرمت بی بی کی درخواست پر ارشد اور اکرم کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم محمد اکرم اور عمر شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ کوتوالی پولیس نے چوک یتم خانہ میںجوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر پرچی جوا کھیلنے والے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ احسن اور اس کے دو ساتھی پرچی جوا کھیل رہے تھے جوکہ شکایت ملنے پر پولیس نے کاروائی کرکے چھاپہ مارااور ملزموں کو گرفتار کرکے ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثناء علاقہ مجسٹریٹ نے ملزموں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے شہریوں کو بنکوں کے بوگس چیک دینے کے الزام میں چار ملزموںکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم خالد کے خلاف ارشد علی کی درخواست پر اور طارق پرویز کی درخواست پر ملزم محمد سلیم کے خلاف ،تھانہ سٹی پسرور پولیس نے ملزم خالد جاوید کی درخواست پر ملزم تسلیم عباس کے خلاف ، تھانہ پھلورہ پولیس نے خواجہ سعیدعثمان کے خلاف ریاض احمد کی درخواست پر بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزموںنے رقوم کی ادائیگی کیلئے بنک کا جو چیک دیا انہیں کیش کروانے کیلئے جب بنک گئے تو ملزموں کے اکاؤنٹس میں رقوم ہی موجو دنہ تھی۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی انجینئر عمران اشرف (آج)16نومبر بروز اتوار بوقت چار بجے دوپہر سیوریج وبحالی سڑکات وگلیاں کھوکھر ٹاؤن ڈیفنس روڈ کا افتتاح کریں گے ۔ سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے تعاون سے ان ترقیاتی منصوبہ جات پر 49لاکھ99ہزار500روپے لاگت آئے گی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات سے گیارہ ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شراب برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے دوبرجی ملیاں سے ملزم میاں محمد رضوان کے قبضہ سے پستول ، اگوکی پولیس نے اصغر علی سے شراب کی بوتل ، تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے گل بہار کلاں سے ملزم غلام قادر کے قبضہ سے دس بوتل شراب ، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ملزم محمد آصف کے قبضہ سے 110گرام چر س اور ملزم محمد اعظم کے قبضہ سے 110گرام چرس ، تھانہ موترہ پولیس نے ملزم گلزارکے قبضہ سے پستول ، تھانہ بڈیانہ پولیس نے سلیمان کے قبضہ سے شراب کی ایک بوتل ، ملزم آصف کے قبضہ سے شراب ، ملزم افضل کے قبضہ سے شراب کی بوتل اور تھانہ سمبڑیال پولیس نے ملزم ادریس کے قبضہ سے چھری اور ملزم محمد شبیر کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:دو مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں میں خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کے موضع دھمالہ میں زمین کی ملکیت کے جھگڑے پر محمد صفدر اور اس کے دو ساتھیوں نے ڈنڈے مار مار کر ارشاد بی بی کو لہولہان کردیا ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ لاری اڈا میں طارق اورا س کے دو ساتھیوں نے محمد نواز کو ڈنڈے مارمار کر لہولہان کردیا اور فرار ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میںداخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات سنیں اور موقعہ پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی کرنے کے تحریری احکامات جاری کئے اور کہا کہ عوام کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ لوگوں کا پولیس پر کھویاہوا اعتماد بحال ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور شہریوں کیلئے ان کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اور بلاروک ٹوک عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔ قبل ازیں ڈی پی او سے علماء کرام کے وفد نے بھی ملاقات کی اور ان سے شہریوں کے جا ن ومال کے تحفظ کیلئے پولیس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ جناح اسٹیڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اخبار فروش کو لوٹ لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اعلی صبح اخبارمارکیٹ سے اخبارات لے کر فروخت کیلئے اخبار فروش رانا صغیر قادری جارہا تھا جوکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے نقد ی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ رنگ پورہ پولیس نے بیوہ کے مکان پر ناجائز قبضہ کرکے سامان چوری کرنے کے الزام میں تلواڑہ مغلاں میں چھاپہ مار کر مسلم لیگ (ق) کے حامی نائب یونین ناظم مرزاطارق بیگ کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یونین نائب ناظم مرزا طارق بیگ نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے مسلح افواج کے سپاہی غلام علی مرحوم کی بیوہ مختار بی بی کے پندرہ لاکھ روپے مالیت کے پندرہ مرلہ مکان پر ناجائز قبضہ بھی لیااور مکان میں موجود سامان بھی چوری کرلیا اور جب بیوہ نے جب مکان پر ناجائز قبضہ اور سامان چوری پر احتجاج کیا تو ملزموں نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور موقعہ سے اسے بھاگ جانے پر مجبور کردیا ۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزموںکی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:قومی ختم نبوت سیمینار آج بروز اتور صبح10بجے مفکر اسلام ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام انور کلب میں منعقد ہورہا ہے جو میں میاں نذیر اختر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ علامہ محمد ثاقت رضا مصطفائی خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔اس سیمینار میںعظیم مؤزخ ختم نبوت جناب طاہر عبدالرزاق ،سفیر ختم نبوت مبلغ اسلام حصرت علامہ قادری خالد محمود صاحب مہمان خصوصی ہیں ۔قومی ختم نبوت سیمینارکی صدارت جناب محمد شفیق چوہدری فرمائیں گے ۔
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
