skip to main |
skip to sidebar
سےالکوٹ : سےالکوٹ مےں دو مختلف جگہوں پر لگے والی آگ مےں لاکھوں روپے کا نقصان ہوگےا جبکہ رےسکےو1122نے بر وقت کارؤائی کر کے مذےد نقصان ہونے سے بچا لےا ۔پہلی آگ موضع ڈالووالی کے قرےب جھگےوں مےں لگی جس سے دو جھگےاں جل کر خاک ہوگئےں جھگےوں سے لگنے والی آگ نے پاس ہی پڑی مونجی کی فصل کو بھی اپنی لپےٹ مےں لے لےا جس ساڑھے تےن لاکھ مالےت کی مونجی آگ کی نذر ہوگئی رےسکےو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مذےدپھےلنے سے روک دےا اور مونجی کی باقی فصل کو بچا لےا گےا ۔دوسری آگ ماڈل ٹاون ےونےن کونسل کے علاقہ گھوڑے والی خانقاہ کے پاس اےک چمڑے کی فےکٹری مےں لگی جس سے فےکٹری مےں پڑا 15ہزار مالےت کا چمڑا آگ کی نذر ہوگےا رےسکےو 1122نے اپرےشن کر کے آگ کو مذےد بڑھنے سے روک کر چمڑے کی فےکٹری کو اےک بڑی تبائی سے بچا لےا۔