Monday, November 17, 2008

سیالکوٹ:پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماہ اذاد کشمےر پےپلز پارٹی ضلع سےالکوٹ کے جنرل سےکر ٹری و قائم مقام ناظم ےونےن کونسل پلوڑا کلاں حاجی محمد عارف چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے تما م تر فیصلے اورا قدامات پاکستان اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ہیں اور پوری قوم کی امنگوں کے عین مطابق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان آصف زرداری نے دختر سےالکوٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی کابےنہ مےں شامل کرکے اس بات کا ثبوت دےا ہے کہ وہ اہل سےالکوٹ سے حقےقی محبت رکھتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے معیار پر اترنا اور قوم کو ریلیف دینا ہی دراصل پیپلزپارٹی کا اولین منشور ہے ۔ بجلی کے بلوں پر 40فیصد رعایت دے کر پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام دوست فیصلہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ اہل علاقہ کے اےک وفد دسے بات چیت کے دوران کیا ۔وفد کی قےادت حاجی عبدالحمےد آف ےورو انٹر نےشنل کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عملی طور پر دن رات کوشاں ہیں ۔جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام قائدین اور کارکن عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے ہنگامی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:صحافی وسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سےالکوٹ انٹرنےشنل ائےر پورٹ کے فوٹو گرافرسید شاہد اکرم ، سید ندیم سرور ، ذوالفقار علی شاہ اور علی حسین کے بہنوئی سید صداقت علی رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔ ان کی نما زجنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹلی امیر علی نزد آڈھا ڈسکہ روڈ پر آج صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی ۔(بےورورپورٹ)