Wednesday, November 26, 2008

سےالکوٹ:اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔وےسے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اساتذہ کےلئے کچھ کرنا چاہتے ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کے ساتھ دوران ملاقات کیا۔وفد کی قیادت مرکزی صدر جان عالم خان نے کی جبکہ ان کے ساتھ چوہدری سرفراز صوبائی سر پرست اعلیٰ ،قاضی عبد الرؤف صوبائی نائب صدر ،میاں امجد علی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ،عبدالقیوم راہی صوبائی سیکرٹری اور فرخندہ بلوچ تھیں ۔بعد میں سیالکوٹ واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں امجد علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی تھی کہ وہ پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سن کر حکومت پنجاب کو آگاہ کریں تاکہ ان کا مثبت حل نکالا جائے ۔تو پنجاب ٹیچر ز یونین کے وفد کی ملاقات گزشتہ روز ان کے ساتھ ہوئی اور مرکزی صدر جان عالم خان نے چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کیا۔جس میں اساتذہ پیکچ پر 100% عملد آمد کروانا اور نااہلی کمیٹی تشکیل پا جانے کے باوجود اوٹ پٹ صفر ،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ،موبلٹی الاؤنس کو دگنا کرنا ،میونسل کارپوریشن اساتذہ کو مراعاتی پیکج اور گریجویٹی ، پنشن دینا، تعلیمی اداروں سے NGOs کی مداخلت ختم کروانا ،مانےٹرنگ سیل کو ختم کر کے لرنگ کو آرڈینےٹر ز بحال کرنا ، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا،پرائمری سکول ٹیچرز کو وفاق کی طرز پر سکیل 9اور ایلمنٹری ٹیچرز کو سکیل نمبر12 دینا، ٹیچر سن کوٹہ بحال کرنا،گروپ انشورنس کی رقم سے ریٹائرمنٹ پر میچورٹی کلیم دینا ، اساتذہ کے بچوںکو بہبود کے فنڈ سے بغےر کسی شرط کے وظائف دینا،پنجاب ایگزیمنیشن بورڈ ختم کرنا، تمام سکینڈری سکول ٹیچرز پر چارد رجاتی فارمولے کا اطلاق اور ان سروس پروموشن جیسے مسائل شامل تھے ۔جس کو چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق نے درست اور جائز قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے ان کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔جس کے باعث پنجاب ٹےچرز یونین نے اپنے تمام احتجاجی پروگرام ختم کر دےتے ہیں۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سےالکوٹ مےں مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں مےں اےک خاتون سمےت تےن افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ مراد پور کے علاقہ پکا گڑھا مےں چھےڑ خانی سے منع کرنے پر نعےم بٹ وغےرہ 5افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے صغراں بی بی کو شدےد زخمی کردےا۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ مےں طلاق کے تنازعہ پر امےن بٹ وغےرہ 5افراد نے ڈنڈوں اور چھرےوں سے حافظ آصف کو مضروب کردےا۔زخمی کو مقامی ہسپتال مےں داخل کروادےا گےا۔تےسرے واقعہ مےں تھانہ سول لائن کے علاقہ گوہدپور مےں گھرےلو جھگڑے مےں محمد افضال نے محمد اکرم کو مار مار کر ادھ موا کردےا اور قتل کی دھمکےاں دےتے ہوئے فرار ہوگےا پولےس نے مقدمات درج کر کے تفتےش شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:تھانہ بےگووالہ پولےس نے موضع کوٹلی کھوکھراں کے رہائشی کی درخواست پر ٹےلی فون پر دھمکےاں دےنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ےونےن کونسل مےانہ پورہ کا اےک اجلاس زےر صدارت نائب ناظم مہر شہزاد منعقد ہوا جس مےں مشترکہ طور پر سےنٹری ورکرز کے کام کو سراہا گےا۔ اجلاس مےں کطاب کرتے ہوئے مہر شہزاد نے کہا کہ علاقہ کی صفائی کو بحال کرنے مےں سےنٹری ورکرز اےک فعال کردار ادا کر رہے ہےں۔انہوں نے کہا کہ ےونےن کونسل مےں صفائی کا کام تسلی بخش ہے اور شہری سےنٹری ورکرز کے کام سے مطمئن ہےں ۔اس موقع پر انہوں نے سےنٹری سپر وائےزر زبےر احمد کے کام کو بھی سراہا۔اور علاقہ بھر مےں کامےاب صفائی مشن مکمل کرنے پر 500روپے نقد انعام بھی دےا۔اجلاس مےں جنرل کونسلرز باؤ نذےر ،مےاں اظہر، رانا محمد خلےل ، وارث بٹ، رزاق پال،لےڈی کونسلرز عزےز فاطمہ،منظور بےگم،غلام صغراں،اقلےتی کونسلر ندےم عباس اور سےکرٹری ےونےن کونسل محمد انور بھٹی نے بھی شرکت کی۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ےونےن کونسل مےانہ پورہ کے ناظم محمد فاروق سلہرےا کے خلاف عدم اعتماد کی تحرےک پر ووٹنگ کےلئے اجلاس 27نومبر صبح 11بجے طلب کر لےا گےا۔عدم اعتماد کی کاروائی رےٹرنگ آفےسر اےڈےشنل سےشن جج صبح صادق کی زےر نگرانی ہوگی ۔ےونےن کونسل کے کونسلرز نے مشترکہ طور پر ناظم محمد فاروق سلہرےا کے خلاف کرپشن اور ختےارات کے ناجائز استعمال پر عدم اعتماد کی تحرےک پےش کر رکھی تھی ۔تحرےک کی کامےابی کی صورت مےں نائب ناظم مےانہ پورہ ےونےن مہر شہزاد کو قائم مقام ناظم نامزد کر دےا جائے گا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ایس ڈی او گیپکو ڈیفنس روڈ سب ڈویژن سیالکوٹ کی اطلاع کے مطابق حضرت محبوب ذات فیڈر ،اگوکی فیڈر ،قاضی چک فیڈراور جوڑیاں فیڈر مورخہ 29-11-08بروز ہفتہ سالانہ مرمت اور درختوں کی کٹائی کے سلسلہ میں صبح 9:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک بند رہیں گے ۔ جس کی وجہ سے اگوکی ،ماڈل ٹاؤن ، جوڑیاں ، بھگوال اعوان ، روڑس فیڈز کے علاقوں کی بجلی بھی بند رہے گی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:خادم اعلیٰ دربار شریف نو شاہی قادریہ سچیاریہ رائے پور شریف میاں علی اصغر نے کہا کہ صوفیا اکرام کی تعلیمات اور حسن سلوک دنیا کےلئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برصغےر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت پیر میاں نواب علی نوشاہی رائے پوری کے سالانہ عرس کے موقع پر محفل نعت اور محفل ثناء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں علی اصغر نے کہا کہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حےا ت ہے اور جو دین کے سنہری اصولوں پر عمل پیر اہوتے ہیں اللہ پاک ان کےلئے راہیں ہموار کر دیتا ہے اور رحمت و برکتوں کی برسات جاری و ساری رکھتا ہے ۔اس موقع پر نعت خواں ،علماء اور نوشاہیہ سلسلہ کے ماننے والے ہزاروں افراد کےلئے صاحبزادہ میاں محمد پرویز بشیر سجادہ نشین دربارنوشاہیہ قادریہ سچیاریہ رائے پور شریف نے دعائے خیر کی۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات میں کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزموں سے 60 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمات درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔تھانہ اگوکی پولیس نے موضع دھنے کے رہائشی محمد اقبال سے 110 گرام چرس ،مظفر پورہ کے محمد امجد سے 105گرام چرس ،عدالت گڑھا کے رجب علی سے 115 گرام چرس ،نوجٹا کے عدیل سے 120 گرام چرس اور بھگوال اعوان کے راشد سے 110گرام چرس برآمد کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ پولیس کی کاروائی سات ملزموں سے ہزاروں روپے کی شراب بر آمد ۔ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ڈیفنس روڈ کے نور حسین سے ایک گیلن شراب ، تھانہ پسرور سٹی نے محمد یاسر سے ایک بوتل شراب ،ظفر اقبال سے ایک بوتل شراب ،تھانہ پسرور صدر نے رفاقت علی سے ایک بوتل شراب ، نوید سے ایک بوتل شراب ،جمیل سے ایک بوتل شراب اور ظفر اقبال سے دو بوتل شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے بوگس چیک کے تین مقدمات درج کر کے ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ حاجی پورہ پولیس نے فیکٹری ایریا کے غریب نواز کی درخواست پر ملزم نواز بھی کے خلاف ،تھانہ نیکاپورہ پولیس نے بڈھی بازار کے میاں افضل کی درخواست پر ملزم نبیل احمد کیخلاف ،تھانہ حاجی پورہ پولیس نے سید ظفر حسین کی درخواست پر ملزم نواز بھٹی کیخلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردےے ہیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:االلہ تعالیٰ نے عورت کو بہت اعلیٰ مقام عطاء فرمایا ہے ۔ عورتوں پر تشدد ، ظلم اور معاشرے میںناروا سلوک کرنا قابل افسوس ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ان خےالات کا اظہار معروف سماجی کارکن چئےر مےن ڈسٹرکٹ قرات کونسل سےالکوٹ پےر سےد مشکور احمد گےلانی نے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر اخبار نوےسوں سے بات کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ عورتیں قابل اخترام ہیں ۔حکومت کو چاہےے کہ وہ عورتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے اور انہیں ملکی و قومی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کےلئے ان کی خدمات کو حاصل کرکے انہیںقومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے فوری اور مثبت اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔پاکستان اور قوم کی ترقی کی راہوں پر برق رفتاری سے گامزن کرنے کےلئے خواتین کا ہر شعبہ زندگی میں کردار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے مذےد کہا کہ دنیا اس وقت ترقی کی راہوں پر گامزن ہے لیکن افسوس ہے کہ ہم ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں نہیں ہو رہے ۔پاکستان اور قوم کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کےلئے خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں ان کا کردار ہونا چاہےے اور ان کی عزت اور اخترام ان کا بنیادی حق ہے ۔ہمارے مذہب اسلام نے خواتین کو جس عزت بخشی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔حکومت ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے خواتین کو حکومتی سطح پر بہتر سے بہتر نمائندگی دے ۔(بےورورپورٹ)