
سےالکوٹ:پاکستان ہومےوپےتھک مےڈےکل اےسوسی اےشن پنجاب کے صدر اور سابق ممبر نےشنل کونسل فار ہومےو پےتھی حکومت پاکستان ہومےوپےتھک ڈاکٹر سےد منور حسےن نے کہا کہ ہومےوپےتھی کی تعلےم کے معےار کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے کےونکہ ملک مےن بڑھتی ہوئی غربت اور صحت کے گرتے ہوئے معےار کو بہتر بنانے کےلئے ہومےوپےتھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے اس سلسلے مےں پنجاب ےونےورسٹی نے ہومےوپےتھی کے چار سالہ کورس کو اضافی مضامےن پاس کر لےنے کے بعد بی اےس سی کی ڈگری کا درجہ دےنے کا تارےخ ساز فےصلہ کےا ہے وہ اےک انتہائی قابل ستائش عمل ہے۔اس موقع پر ہومےوپےتھک ڈاکٹرنعمان جنرل سےکرٹری پاکستان ہومےوپےتھک مےڈےکل اےسوسی اےشن ضلع سےالکوٹ ہومےوپےتھک ڈاکٹرمحمد اشرف وائس پرنسپل علامہ اقبال ہومےوپیتھک میڈیکل کالج سیالکوٹ اور دےگر ضلعی راہنما موجود تھے ۔ہومیو پیتھک ڈاکٹر پروفیسر سید منور حسین نے کہا کہ یہ انتہائی بد قسمتی کی بات ہے کہ ایک طرف ملک میں غربت بڑھ رہی ہے اور دوسری جانب عوام کی صحت کا معیار گرر ہا ہے ۔جبکہ مہنگے ترین علاج کو فروغ دینے کےلئے حکومتی اور غےر حکومتی ادارے سرگرم ہیں ۔ آئے روز ایلو پیتھک ادویات کی قیمتوں اور ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔علاج غریب تو کیا بلکہ سفید پوس کی پہنچ سے بھی دور ہوتا جارہا ہے۔ان حالات میں اگر حکومت ہومیو پیتھک جیسے سستے ترین اور موثر طریقہ علاج کو پروان چڑھانے میں کوئی کردار ادا کرے تو یہ پاکستانی عوام کی بڑی خدمت اور خوش بختی ہو گی ۔ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید منور حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو ہومیو پیتھک تعلیم کی طرف بھی خصوصی توجہ دینی چاہےے اور ہومیو پیتھک میڈیکل کالجوں کی گرانٹ صرف نو دس ہزار روپے دینے کی بجائے کم از کم دس لاکھ روپے سالانہ دینے کا فیصلہ کرے تو اس طریقہ علاج میں بہت بہتری آسکتی ہے ۔ڈاکٹر سید منور حسین نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کامران جمشید کا ہومیو پیتھی کے چار سالہ کورس کی بی ایس سی کی ڈگری کا درجہ دینے پر ان کی کمیٹی کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر امین اطہر ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر احمد ، ڈپٹی کنٹرولر امتخانات شاہد جاوید اور محمد امین خاں ڈپٹی رجسٹرار کیڈمک کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ قومی کونسل برائے ہومیو پیتھی حکومت پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمود الحق عباسی ،ہومیو پیتھک ڈاکٹر جاوید اعوان اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر افتخار وارث کی انتھک کوششوں کو سلام پیش کرتاہوں ۔ اس عمل سے ہومیو پیتھی سے منسلک معالجین اور ہومیو پیتھک طلباء و طالبات کا معیار بہتر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور ممبران پنجاب یونیورسٹی کے اس فیصلے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
