Tuesday, November 25, 2008


سیالکوٹ : پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر ملک قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جس سے نہ صرف نوجوانوں کی تعبیت ممکن ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا بھی موقع ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلع دفتر شہاب پورہ روڈ پر تقریب حلف برداری کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے منشور کو حقیقی طور پر متعارف کروا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اب غیر جمہوری قوتوں کو جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر پی وائی او بابر شاہین ، ضلعی جنرل سیکرٹری مبشر زمان گھمن ، آفتاب حیدر ، بسم اللہ کھوکھر، چوہدری تنویر احمد ،شاہد گھمن،فیصل وڑائچ ،مہر امجد، عاطف گیلانی ، چوہدری سہیل نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے منشور کی پاسداری کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔( بےورورپورٹ)