
سےالکوٹ:سیالکوٹ چیمبر آف کامر س میں سیالکوٹ سٹی پیکج پروگرام فیز 2کے سلسلہ میں ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن ر عطاء محمد خان کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر خر انور خواجہ نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ کے ترقیاتی کاموںمیں بہت اہم کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کاروباری برادری میں اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، سیرت سٹڈی سینٹر، جناح سٹیدیم ، بلڈنگ آف چیمبر،سیالکوٹ پبلک سکول ،چائلڈ لیبر کا خاتمہ کا پروگرام ،یونیورسل ایجوکیشن پروگرام اور سیالکوٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر نوجیسے منصوبے مکمل کروائے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن ر عطاء محمد خان نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ کی تعمیرو ترقی میں جس قدر اہم کردار ادا کرر ہے ہیں وہ واقعی قابل ستائش ہے ۔ میری بھی یہ خواہیش ہے کہ ہم سب مل کر سٹی پیکج فیز 2 کو جلد از جلد مکمل کروائےں ۔ سٹی پیکج فیز 2 کے منصوبہ جات میں ایک ریلوے پھاٹک سے خواجہ صفدر بریج کی توسیع ، حاجی پورہ روڈ سے لیکر انور خواجہ چوک کی تعمیر ، پل ایک سے لیکر گلش اقبال پارک تک روڈ کی کشادگی ، کشمیر روڈ اور انور خواجہ روڈ کی ری سرفننگ ،رنگپورہ روڈ کی تعمیر ،خادم علی روڈ پر واقعہ پل کی کشادگی ،کشمیر روڈ نزد میگ ٹاؤن پل کی کشادگی ،چوک زہرہ ہسپتال سے لیکر مظفر پورہ ریلوئے روڈ تک بقیہ روڈ کی کشادگی شامل ہے ۔ڈاکٹر خرم انور خواجہ نے مزید کہا کہ ہم سیالکوٹ میں سستی رہائشی سکیم کا منصوبہ ،سیالکوٹ کلب کا قیام اور کارپوریٹ فارمنگ جیسے منصوبے جلد از جلد شروع کرنا چاہتے ہیں ۔منصوبوں کی تکمیل کےلئے صرف زمین کا مسئلہ در پیش ہے۔ ارکان کے سوالات کے جوابات دےتے ہوئے ڈی سی او سیالکوٹ نے کہا کہ عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کےے جارہے ہیں ۔( بےورورپورٹ)
