سےالکوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈسکہ کے صدر سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 123قاری ذوالفقار علی سیالوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں اور اقدامات پاکستان اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بےنظیر بھٹو کی بنائی ہوئی عوام دوست پالیسیوں اور منشور کے عین مطابق عوام کو ریلیف دینے کےلئے اقدامات کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو پاکستان کی سولہ کروڑ عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ میں پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں ۔انشاء اللہ حکومت اپنی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام معیار پر پورا اترنا ہی ہمارے بھاری مینڈیٹ کا تقاضا ہے ۔( بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگ کے راہنما ایس ایم بادشاہ نے کہا ہے کہ متوسط اور غرےب عوام کی تقدیر سنوارنے کےلئے میاں شہباز شریف نے جو منصوبہ بندی تشکیل دی ہے اس کی بدولت خوشحالی اور ترقی کا گراف بڑھنے لگا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے دہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے منیارٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔( بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:کرسچن تھنکر زفورم کے چیئر مین جاوید گل ،صدر رانا ضیاء ، جنرل سیکرٹری تصور سیموئیل نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا انحصار نیو جنریشن کی اعلیٰ حکمت عملی پر ہوتا ہے۔کیونکہ پاکستان کی بھاگ دوڑ کوبہتر طور پر سنبھالنے میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔( بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:انسانی حقوق کی تنظیم روز ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بچوںاور ان کے والدین میں تعلیمی آگاہی کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب تنظیم کے سنیئر نائب صدر میاں شمیل اجو د کی رہائش گاہ میں زیر صدارت تنظیم کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر منعقد ہوئی ۔جس میں مقامی صنعتکار میاں عتیق الرحمن نے کہا کہ ملکی و قومی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا راز نئی نسل کی تعلیم و تربیت میںمضمر ہے۔ بچوںکی اس بہتر سے بہتر تعلیم و تربےت ، نگہدشت اور پروریش کی اشد ضرورت ہے ۔پڑھے لکھے معاشرے کے بغیر ترقی کی منازل طے کرنا کسی بھی طرح ممکن نہیں ۔ بچوں اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے ان کی صلاحےتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع مہیا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستان اور قوم کی تقدیر سنوارنے کے اہل ہو سکیں ۔( بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
