سےالکوٹ : 36سالہ بےوہ خاتون کچن مےں پرےشر ککر پھٹنے سے جھلس گئی ۔تفصےلات کے مطابق شہر سے 7کلو مےٹر دور موضع بٹر مےں خالدہ بی بی اپنے کچن مےں کام کر رہی تھی کہ چولہے پر رکھا ہو ا پرےشر ککر دھماکے سے پھٹ گےا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی رےسکےو 1122کی کی امدادی ٹےم نے موقع پر پہنچ کر اسے تشوےش ناک خالت مےں سول ہسپتال پہنچاےا ،رےسکےو ذرائع کے مطابق خاتون 75فےصد جل چکی ہے۔جس کی خالت تشوےش ناک بےان کی جاتی ہے۔جبکہ ککر کے دھماکے سے لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
سےالکوٹ : سےالکوٹ پولےس نے مختلف جرائم مےں ملوث 12ملزموں کو گرفتارکو گرفتا رکر کے مقدمات درج کر لئے ۔تفصےلات کے مطابق تھانہ کوتوالی نے نصےر احمد سے12بور رائفل 6کارتوس تھانہ سول لائن نے ہنٹر پورہ کے ندےم مسےح سے 105بوتل شراب تھانہ رنگ پورہ نے ذےشان شےخ سے اےک بوتل شراب،انور کمال سے اےک عدد پستول تھانہ کےنٹ نے محمد فاروق سے اےک بوتل شراب،تھانہ موترہ نے محمد افضل سے اےک عدد پستول ارشدحسےن سے 12بور رائفل تھانہ پسرور سٹی نے شاہد حسےن اور محمد ندےم سے اےک اےک بوتل شراب،تھانہ سبز پےر ظہےر عباس سے اےک عدد پستول محمد اکرم سے پمپ اےکشن تھانہ بھےگووالہ پولےس نے علی عمران اےک بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: تھانہ نےکا پورہ کے علاقہ مےں شاہد قصائی اور تےن نامعلوم افراد نے چھرےوں کے وار کر کے عمران کو زخمی کر دےا۔پولےس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ : انجمن تاجراں رامتلائی کے الےکشن مےں حاجی محمد آصف صدر اوروسےم اختر جنرل سےکرٹری منتخب ہوگئے۔انجمن تاجراں رامتلائی کے الےکشن مےں ٹوٹل 240ووٹ کاسٹ ہوئے جس مےں سے وسےم اختر گروپ نے مجموعی طور پر 135ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل صدارت کے امےدوار مہر عامر سلےم اور جنرل سےکرٹری کے امےداور نے مجموعی طور پر 105ووٹ لےکر دوسری پوزےشن حاصل کی ۔سلےمان جی جے کے ڈائرےکٹر مصطفیٰ اکبر نے کامےاب ہونے والے صدر اور جنرل سےکرٹری کو مبار باد پےش کی۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: تحصےل ناظم سےالکوٹ امتےاز الدےن ڈار کی اپےل پر ٹی اےم کے ملازمےن نے گٹر مےں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے سےنٹری ورکر ندےم کے ورثا ء کےلئے اپنی اےک دن کی تنخواہ تقرےبا 4لاکھ روپے دےنے کا اعلان کر دےا ۔تحصےل ناظم اامتےاز الدےن ڈار نے روزنامہ آج کل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سےنٹری ورکر ندےم کے ورثاء نہاےت کمپرسی کی زندگی گذار رہے تھے جس بنا ء پر مےں ٹی اےم اے کے ملازمےن سے اےک دن کی تنخواہ انہےں دےنے کی اپےل کی اور مےں ٹی اےم اے ملازمےن کا مشکور ہوں کے انہوں نے مےری آواز پر لبےک کہتے ہوئے اس نےک کام مےں اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے مذےد کہا کہ ٹی اےم اے کے آئندہ اجلاس مےں ہاؤس کی طرف بھی متوفی کےلئے امدادی پےکج کا اعلان کےا جائے گا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ : تحصےل کونسل سےالکوٹ کا اےک ہنگامی اجلاس مورخہ 24نومبر کو بوقت دوپہر 1بجے بمقام قلعہ نائب ناظم تحصےل کونسل سےالکوٹ ڈاکٹر لطےف چےچی کی صدارت مےں منعقد ہوگا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ : ناظم ےونےن کونسل اگوکی محمد خالد وسےم نے کہا کہ آج ہمارے نوجوانوں کے اند ر وہ صلاحےتےں موجود ہےں اگر نوجوان اپنی ان صلاحےتوں کا استعما لن تعمےری جذبے سے کرےں تو تارےخ مےں اےک نےا باب رقم کرسکتے ہےں کےونکہ ہمارے نوجوانوں نے ہر مےدان مےں اپنی صلاحےتوں کو اجاگر کرنے کےلئے ےہ ثابت کےا ہے کہ وہ پاکستان کی آن و شان اور وقار کی بلندی کےلئے اپنے کردار کو مثبت انداز مےں پےش کرتے رہےں گے ان خےالات کا اظہار انہوں نے کھےل کے مقابلے کے دوران تقسےم انعامات کے موقع پر کےا ۔انہوں نے کہاکہ آج کے دور مےں نوجوا نوں کو ےہ بات نہےں بھولنی چاہئے کہ جب پاکستان معرض وجود مےں آےا تو بلا شبہ ےہ عہد کےا گےا کہ پاکستان کی سا لمےت اور بقاء کےلئے جو قربانےاں دی گئےں ہےں ان کی پاسداری کےلئے پاکستان کا ہر نوجوان اپنے تن من دھن کی پرواہ کئے بغےر اپنا کردار ادا کرے گا۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
