Tuesday, November 25, 2008


سیالکوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری و نائب ناظم یونین کونسل پلوڑہ کلاں حاجی محمد عارف چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو وفاقی حکومت کے خلاف سازشوں کی بجائے ملکی مفاد میں کام کرکے اپنے آپ کو ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور بزنس کیمنٹی کو اپنے ملک کے اندر ہی سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیں کیونکہ ہمارا ملک اس وقت ایسی سازشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ ابھی میاں نواز شریف کو الیکشن کا انتظار کرنا ہو گا اور عوامی فیصلے کے بعد ہی وہ حکومت میں آئیں نہ کہ سازشوں کے ذریعے ۔ حاجی محمد عارف چوہدری نے مزید کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے 264 آئٹمز پر 35 فیصد ایل سی مارجن کا خاتمہ ایک احسن اقدام ہے اور اس سے ملکی معشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور جلد ہی ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور مہنگائی اور بیروز گاری کا خاتمہ ہو گا ۔ ( بےورورپورٹ)