Wednesday, November 26, 2008

سےالکوٹ:جماعت اسلامی کے مرکزی سےکرٹری جنرل سےد منور حسن کی گرفتاری کےلئے چھاپوں کےخلاف شباب ملی سےالکوٹ کے زےر اہتمام ضلعی صدر فصےح الاسلام ، سٹی صدر ملک ندےم، تحصےل صدر فےصل بھٹی ، مےاں محسن گل، مہر مدثر بلال، محمد قذافی بٹ، آفتاب احمد خان کونسلر، حاجی امجد جاوےد اعوان کونسلر کی قےادت مےں پرےس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کےا گےا۔ احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جماعت اسلامی کے رہنما کی گرفتاری کےلئے چھاپوں کی شدےد مذمت ، حکومت وقت سےاسی قائدےن کےخلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ ختم کرے ۔ فرعون حکومت کے ظالمانہ اقدام کی شہری مذمت کرتے ہےں جےسے فقرے درج تھے کارکنان نے حکومت کے غےر قانونی اقدامات کے خلاف شدےد نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ضلعی صدر چوہدری فصےح الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہورےت کا دعویٰ کرنےوالے حکمران سےاسی قائدےن کےخلاف بے بنےاد مقدمات قائم کرکے سےاسی جماعتوں کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہےں تاکہ حکومت کے غلط اقدامات کےخلاف کوئی آواز بلند نہ کرے لےکن شباب ملی حکمرانوں پر واضح کر دےنا چاہتی ہے کہ جماعت اسلامی کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ جاری رکھے گی اور اےوانوں مےں بےٹھے عوام دشمن امرےکی کاسہ لےسوں کو ہمےشہ ہمےشہ کےلئے زمےن بوس کر دےگی۔ زر کی داری کرنےوالے حکمران عوام سے آخری نوالہ تک بھی چھےن رہے ہےں۔ انشاء اللہ شباب ملی منظم جدوجہد کے ذرےعے شاندار اسلامی فلاحی انقلاب کی نوےد دےگی۔ (بےورورپورٹ)