
سےالکوٹ :شباب ملی سےالکوٹ کے ضلعی صدر چوہدری فصےح الاسلام نے ضلعی سےکرٹری جنرل مہر مدثر بلال، سےکرٹری اطلاعات محمد قذافی بٹ کونسلر، سٹی سےکرٹری جنرل مےاں محسن گل کے ہمراہ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شباب ملی سےالکوٹ کے رہنما مرزا بابر بےگ پر تھانہ کےنٹ مےں قائم جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کےے جائےں۔ ڈی پی او سےالکوٹ کےپٹن رےٹائرڈ محمد امےن وےنس اوپر کا پرےشر لےنے کی بجائے دےانتداری کےساتھ انوےسٹی گےشن کروائےں اور بے گناہ شباب ملی کے رہنما کو رہا کےا جائے۔ ان خےالات کا اظہار شباب ملی کے رہنما نے دفتر جماعت اسلامی سےٹھی پلازہ مےں پر ہجوم پرےس کانفرنس مےں کےا۔ اس موقع پر آفتاب احمد خان کونسلر،حاجی امجد جاوےد اعوان کونسلر، عبد الماجد ہماےوں، فےصل بھٹی سمےت شباب ملی کے دےگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا وزےر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کھلی کچہرےوں کا سلسلہ بڑی خوش آئند بات ہے لےکن ےکطرفہ طور پر آنکھےں بند کرکے حقائق کو جانے بغےر حکم صادر فرمانا کہاں کا انصاف ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او سےالکوٹ مےرٹ کی بنےاد پر انکوائری کروائےں اور شباب ملی کے بے گناہ راہنما کو رہا کےا جائے۔ انہوں نے کہا شہر اقبال مےں امن و امان کی صورتحال دن بدن گھمبےر ہو رہی ہے قبضہ گروپ دندناتے پھر رہے ہےں۔ عوام کی املاک پر قبضہ کر رہے ہےں۔ چورےاں ڈکےتےاں آئے روز کا معمول بن چکا ہے لےکن ڈی پی او سےالکوٹ سےاستدانوں کی انتقامی کاروائےوں کے روڈ مےپ پر عمل پےرا ہےں۔ جس سے شہرےوں مےں تشوےش پائی جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہےں کہ انتظامےہ اپنا قبلہ درست کرے شہرےوں کے جان و مال کے تحفظ کو ےقےنی بنائے اور شرےف شہرےوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ فی الفور ختم کےا جائے۔انہوں نے کہا اگر انتظامےہ نے 72 گھنٹوں مےں شباب ملی کے بے گنا رہنما مرزا بابر بےگ کو رہا نہ کےا تو شباب ملی آر پی او گوجرانولہ کے آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دےں گے جس سے شباب ملی کی اعلیٰ قےادت بھی شامل ہوگی ۔ اور احتجاج کے سلسلے کو پورے پنجاب مےں وسےع کےا جائےگا۔ حالات کی سنگےنی کا ادراک کرتے ہوئے ڈی پی او سےالکوٹ اپنے فرائض دےانتداری سے ادا کرےں۔(بےورورپورٹ)
