Thursday, November 27, 2008

سےالکوٹ: پولیس نے بوگس چیک کے تین مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ سول لائن پولیس نے کوٹلی بہرام کے ملک ناصر علی کی درخواست پر ملزم خلیل کےخلاف اور تھانہ مراد پور پولیس نے کپورووالی کے مشتاق کی درخواست پر ملزم محمد سرور کےخلاف اور تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے عظیم خان کی درخواست پر ملزم محمد عارف کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ مختلف تنازعات پر ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ۔تھانہ صدر پسرور کے موضع واہلہ میں گلی میں دروازہ لگانے کے تنازعہ پر ہدایت اللہ چھ افراد نے شاہدہ بی بی کی بےٹی کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے زخمی کر دیا۔تھانہ بڈیانہ کے علاقہ میں پارٹی بازی کی بناء پر مظفر وغےرہ پانچ افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے اصغر کو مار مار کر زخمی کردیا۔تھانہ مراد پورکے محلہ پکاگڑھا میں ناظر حسین وغیرہ 9 افراد نے سابقہ جھگڑے پر عمران بٹ کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے مار کر لہولہان کر دیا۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا کر پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم ۔ہزاروں روپے کی شراب اور چرس برآمد ۔تھانہ حاجی پورہ پولیس نے عبدالغفار سے 200گرام چرس ،تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے کالے والی سے 110گرام چرس ، تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے امجد سے 35 گرام چرس ،تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے چونگی نمبر8 کے جاوید مسیح سے 3بوتل شراب سارنگ مسیح سے ایک بوتل شرا ب اور نوید مسیح سے تین بوتل شراب پکڑ کر ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ تھانہ رنگپورہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم ساجد سمیوئیل ،ساجد نواز، محمد اسد لال پورہ میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ تین پسٹل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ دو ،ملزموںسے ناجائز اسلحہ برآمد ۔تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے نیو اچوڑہ کے ندیم سے ایک پسٹل اور تھانہ قلہ کالر والہ کے عاشق حسین سے ایک پسٹل اور تین گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ پولیس نے جعلی دستاویزات تیار کرنے پر درخواست گزار مصباح عباس کی رپورٹ پر ملزمان عبدالنعیم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ اشتہاری کو پناہ دینے پر مقدمہ درج۔تھانہ موترہ کے علاقہ داؤ کے میں پولیس نے مخبری پر محمد سلیم کو گرفتا کرنے کےلئے چھاپہ مارا تو ملزم فرار ہو گےا۔ پولیس نے ملزم بھگانے ہر محمد رمضان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:تھانہ اگوکی پولیس نے غےرقانونی طور پر گےس ری فیلنگ کرتے ہوئے دو دوکانداروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک ری فیلنگ مشین اور سلینڈر برآمد کرلےے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم محمد اقبال اور خالد وریا گےس فلینگ کا غےر قانونی کاروبار کر رہے ہیں ۔ پولیس نے چھاپہ مار کرملزموںکے قبضہ سے فیلنگ مشین اور سلینڈر برآمد کر کے کاروائی شروع کردی۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گن پوائنٹ پر اغواء ۔ پنجاب حکومت پر بدنمادھبہ ہے ۔ سیالکوٹ میں (ن) لیگی اراکان اسمبلی کی کرپشن اور اقرباء پروری کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھایا جائے گا ۔ لیگی اراکان اسمبلی کے ایجنٹوں کے ذرےعے رشوت لےکر کام کروانے کے قصے زبان خاص وعام پر آچکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سیالکوٹ کے صدر زاہد بشیر چوہدری ،ضلعی نائب صدر منیب حسن گوندل،سٹی جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق مغل،ضلعی سیکرٹری اطلاعات خواجہ فیاض لون اور بابر جاوید نے پارٹی آفس میں ایک پریس بریفننگ کے دوران کیا۔راہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کالجز راجہ ذوالفقار علی کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے ایم این اے خواجہ آصف کی رہائش گاہ میں حبس بے جا میں رکھنا اور ان سے بزور بازو من مانے فیصلے کروانا جمہوریت اور پنجاب حکومت پر ایک بد نما دھبہ ہے جسکی پیپلز پارٹی پر زور مزمت کرتی ہے۔ راہنماؤں نے کہا کہ ایجنسی کی مدد اور آشیرواد سے حلقہ 110 میں الیکش جیتنے والے ن لیگ کے ایم این اے اور ایم پی ایز اور ان کے حواریوں نے اپنے ناجائز کام کرنے کےلئے سیالکوٹ میں اندھےر نگری مچارکھی ہے ۔( بےورورپورٹ)