Tuesday, November 25, 2008

سےالکوٹ:سیالکوٹ زون والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز سٹار اسٹیڈیم میں گیپکو اور سیالکوٹ زون والی بال کیمپ کی ٹیموں کے مابین ایک دلچسپ والی بال میچ کھیلا گےا جو ایک سخت مقابلے کے بعد گیپکو نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیا ۔گیپکو کی طرف سے سدھیر ،سفارش علی اور یاسر جبکہ سیالکوٹ کیمپ کی طرف سے عمر اکرم ،نجم سلیم اور حافظ کامران نے عمدہ کھیل پیش کیا۔اس پروگرام کا نعقاد پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عرفان نواز مانی کوچ سیالکوٹ کیمپ کی ایران میں پروفیشنل والی بال کے سلسلہ میں روانگی کے موقع پر کیا گےاتھا۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین سیالکوٹ زون جناب سہیل خاور میر نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک خوبصورت شیلڈ پیش کی ۔اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن ریاض چیمہ ، سیکرٹری مجید کھوکھر، ڈپٹی ڈی ای او ارشد بٹ ، فرخ حفیظ بٹ ، مختار بٹ ، عبدالرشید شاہد، ریفری سلیم کھوکھر، منصب علی ، کوچ فاروق بٹ اور ندیم انجم بھی موجود تھے ۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے مختلف الزامات میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لےے۔تھانہ نیکاپورہ نے محمد آصف سے پسٹل ، تھانہ کوٹلی سید میرنے ظہیر عباس سے ایک چھری ، پسرور سٹی پولیس نے محمد بشیر سے ایک بوتل شراب اور تھانہ صدر پسرور نے محمد خالد سے ایک پسٹل بر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:تھانہ بیگوالہ کے علاقہ موضع سلانکے میںاشرف وغےرہ دس افراد نے ڈنڈے سوٹے مار کر صغیر اسلم کے بھائی محسن رضا کو زخمی کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔( بےورورپورٹ)