Thursday, November 27, 2008

سےالکوٹ:حکومت پاکستان ڈینگی وائرس سے بچاؤ کےلئے اقدامات کر رہی ہے ۔سیالکوٹ میں پندرہ لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کے باوجود ابھی تک سوائے مخصوص علاقوں کے باقی تمام شہر میںسپرئے نہیں کیا گےا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس میں ارکان چیمبر اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ او سیالکوٹ کو سارے شہر جلد از جلد سپرئے کرنے کے احکامات جاری کریں۔ ڈ ی سی او کیپٹن عطاء محمد خان نے موقع پر ڈی ایچ او سیالکوٹ کو شہر بھر میں سپرئے کرنے کےلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :حج وہ منفرد عبادت ہے جو زندگی میں ایک مرتبہ مخصوص مقامات اور ایام میں ادا کیا جاتا ہے۔ حج کے ارکان و واجبات و اعمال پر نظر ڈالیں تو ان کے عقب میں محبت و ادب دکھائی دیتا ہے۔ان خےالات کا اظہار ڈسٹرکٹ قرآت کونسل کے چئےر مےن مشکور احمد گےلانی نے کےا انہوں نے کہا کہ احرام جو حج کا لباس ہے اس کی حکمت کچھ اس طرح ہے کہ جب سیدنا ابراہیم و اسماعیل نے تعمیر کعبہ کی تو ان کے جسم پر دو چادریں تھیں اللہ تعالیٰ نے اس ادا کو قیامت تک کیلئے حاجیوں کا لباس بنا دیا۔ اسی طرح مقام ابراہیم پر ادائیگی نماز، صفاء مروہ کی سعی، جمعرات کو رمی کرنا، یہ سب معاملات کسی پس منظر کی رہنمائی کرتے ہیں جس میں کہیں ماں کی محبت کہیں اولاد کی قربانی کہیں باپ کی شفقت و پیار نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضطراری طور پر کئے گئے اعمال صالح کو حج میں محفوظ کر دیا گیا ہے تاکہ انسانیت کو محبت و ادب کا درس دیا جائے انہوں نے کہا کہ حجاج کرام اس پورے سفر میں یکسوئی کے ساتھ رب تعالیٰ کی رحمت و کرم کے امیدوار ہوتے ہیں جو سوالی بھی اللہ کے در پہ جاتا ہے اسے خالی نہیں لوٹایا جاتا۔ انہوں نے عازمین حج سے درخواست کی کہ یہ سفر جتنی تیاری سے ہوگا اتنا ہی کیف دوبالا ہوگا ۔(بےورورپورٹ)