سےالکوٹ :بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی برسی کے موقع پر سیالکوٹ مرر فورم کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس زیر صدارت ایڈیٹر فیصل خاور بٹ منعقد ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر افتخار شریف نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان جدید صحافت کے بانی ہیں جنہوں نے نئے اسلو ب کو متعارف کرایا ۔ ایڈیٹر جنید آفتاب نے کہا کہ صحافی کی تحریریں قوم کی تشکیل نو میں اہم کردار ادا کرکے اُسے مہذب اور با شعور بناتی ہے ۔ لہٰذا ہمیںمولانا ظفر علی خان جیسی عظیم شخصیات کی زندگیوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنا کر روشنیوں اور اُوجھالوں کا سفر کرنا ہو گا۔ ایس ایم شاہد نے کہا کہ علاقائی صحافت معاشرے کی درستگی میں اپنا اہم کردار انجام دے کر معاشرتی خرابیوں کو دور کر سکتی ہے ۔ عامر خان نے کہا کہ شہر اقبال کے مردم خیز خطے میں ادب ، صحافت اور آرٹ نے ایک نئی کروٹ لی ہے جس سے بہتری کی اُمید کی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر موجود مسلم لیگ ن کے رہنما عارف خاور بٹ نے کہا کہ صحافت کے ذریعے ہی ہم نے آمریت کے بتوں کو پاش پاش کیا اور جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا اور انشاء اللہ تعالیٰ اب الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے قوم ایک نئی منزل کی طرف گامزن ہے کیونکہ اچھی صحافت اور سیاست ایک عبادت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ظفر علی خان نے تحریک پاکستان میں اہم ترین اور لا زوال کردار ادا کیا ہے جسے کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تعزیتی ریفرنس میں عبدالرحمن صوفی ، عبدالقیوم چوہدری ، خاور جاوید مغل ، عرفان میر ، اشرف کمال ، نوید مغل ، شیخ عبدالمجید ، ملک ریاست علی ، چوہدری رشید احمد و دیگر مدیران کے علاوہ جنرنلزم کے سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی اور مولانا ظفر علی خان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آخر میںمرحوم مولانا ظفر علی خان کے ایصال ثواب کےلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ (بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
