Tuesday, November 25, 2008

سےالکوٹ:ایم پی ایز کی جانب سے تحصیل کونسل کو بھیجوائے گے سوا تین کروڑ کے ترقیاتی منصوبہ جات پر بحث کے دوران تحصیل کونسل کے تمام ممبران پنجاب حکومت کی پالیسی پر پھٹ پڑے ۔اور ہائیکورٹ کے فیصلے کاحوالہ دےتے ہوئے ہاؤس نے متفقہ طور پر تمام منصوبہ جات مسترد کر دےے اور فیصلہ کیا کہ نائب ناظمین کے علاوہ کسی بھی پلیٹ فارم سے پیش کےے گئے کسی بھی منصوبے کو منظور نہیں کیا جائےگا۔اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پارکس فیس ختم کرنے کے اعلان کے سلسلہ میں آمدہ قرار داد نمبر611پر متفقہ فیصلہ کیا گےاکہ جب تک پنجاب حکومت کیجانب سے تحریری نو ٹیفکیشن موصول نہیں ہوتا ٹھیکیداران کام کرتے رہیں گے ۔ تحصےل کونسل سےالکوٹ کا اےک ہنگامی اجلاس کنوئےنر ڈاکٹر لطےف چےچی کی زےر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس کے شروع مےں ٹی اےم اے کے سےنٹری ورکر ندےم مسےح کےلئے اےک تعزےتی رےفرنس پےش کےا گےا جبکہ اقلےتی کونسلر ذوالفقا ر غوری نے مرحوم کےلئے دعاکی۔تحصیل ناظم امتیاز الدین ڈار نے اجلاس سے اخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ندیم مسیح کی موت ٹی ایم اے کے چہرے پربد نما داغ ہے اور تمام ہاؤس کو اس موت پر افسوس ہے ۔چونکہ سینٹری ورکر کو کام کے دوران حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گےا تھاجوکہ ٹی ایم اے کی نااہلی ہے آئندہ ایسانہیں ہونا چاہےے ۔پورے ہاؤس کو مرحوم سے ہمدردی ہے جبکہ ان لوگوں کا متبادل بھی کوئی نہیں ہے ۔ تاوقت کہ پورے سسٹم کو میکانائزڈ نہ کر دیاجائےاجلاس سے نائب ناظم شہاب پورہ مرزا امتیاز اسلم ، نائب ناظم میانہ پورہ مہر شہزاد، نائب ناظم حاجی پور خواجہ ناصر مجید، انکل آف ہاؤس رفیق مونگڑ،لیڈی ممبران ، تحصیل کونسل شبینہ گیلانی ، عصمت بی بی ،نازیہ یعقوب اور بشریٰ رزاق علوی نے بھی خطاب کیا۔( بےورورپورٹ)