سےالکوٹ :تھانہ موترہ کے علاقہ مےں فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل ۔تفصےلات کے مطابق موضع بدو کے چےمہ کا رہائشی غفار اپنے ڈےرے پر بےٹھا تھا کہ اس کے چچا اور چچاکے بےٹے سےرت نے اس پر فائر کھو لدےاجس سے غفار موقع پر ہی ہلاک ہوگےا ۔پولےس ذرائع کے مطابق غفار کی اپنے چچا کے بےٹے کے ساتھ زمےن کا تنازعہ چل رہا تھا۔مقتول 4بچوں کا باپ تھا ۔پولےس نے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال ڈسکہ مےں بجھواکر تفتےش شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع سےانہ والی چال کے قرےب بس نہر مےں گرنے سے بس مےں سواراےک خاتون سمےت تےن افرادلاک ہوگئے۔جبکہ باقی افراد کو نہر سے نکال لےا گےا ۔تفصےلات کے مطابق لوکل بس نمبری FDL-4571 اےمن آباد سے موضع ستراہ آرہی تھی کے نہر مرالہ راوی لنک پر گاڑی کو کراسنگ کرتے ہوئے بے قابو ہو کر نہر مےں جاگری ۔جس سے بس مےں سوار45سالہ سکےنہ بی بی اور60سالہ محمد انور اور محمد رےاض نہر مےں ڈوب کر ہلاک ہوگئے مرنے والوں کا تعلق موضع آغا سے تھا ۔ ےنگ بلڈ فےڈرےشن نے سب سے پہلے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاوائےاں شروع کےں۔گاڑی مےں قرےباً70مسافر سوار تھے ۔جنہےں رےسکےو1122نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے نہر سے نکال لےا ۔نہر مےں گرنے سے بس مےں سوار چار افراد زخمی ہوئے جنہےں موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دےا گےا ۔جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشےں سول ہسپتال ڈسکہ مےں پہنچا دےں گئےں ۔ بس کا ڈرائےور موقع سے فرار ہوگےا ۔پولےس مصروف کاروائی ہے۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
