Wednesday, November 26, 2008

سےالکوٹ:24 تاریخ کو ہوم سیکرٹری پنجاب کے دورہ سیالکوٹ کا پول اس وقت کھل گےا جب سےالکوٹ کے اےک شہری چوہدری محمد سرور گوجر نے ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام اےک درخواست بھےج دی جس کے مطابق بتاےا گےا کہ 24 تاریخ کو ہوم سیکرٹری پنجاب نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رفیق خان کے کام کی تعریف کی جبکہ دورہ کی خبر مقامی اخبار میں بھی نمایاں طور پر شائع کی گئی ۔ درخواست گذار نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کے جھوٹے دورے کی خبر شائع کرنے پر مقامی اخبار کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ہوم سیکرٹری کے دورہ سیالکوٹ کرنے پر جب ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سیالکوٹ ملک غلام عباس سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے ہوم سیکرٹری کے کسی بھی دورے کی تردید کردی اور کہا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے سیالکوٹ میں کوئی دورہ نہیں کیا جبکہ پاسپورٹ کا آفس حکومت پنجاب کی بجائے وفاقی محکمہ داخلہ کے تحت کام کرتاہے ۔اس لئے ہوم سیکرٹری پنجاب پاسپورٹ آفس کا دورکرنے کا مجاز ہی نہ ہیں ۔

سےالکوٹ:شہر سے 20کلو مےٹردور ہےڈ مرالہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاںبحق ہوگئی جبکہ اےک خاتون شدےد زخمی ہوگئی۔تفصےلات کے مطابق کھجورےاں والا سٹاپ پر نئے مکان کےلئے بنےادےں کھودےں جارہی تھےں کہ ساتھ بنے ہوئے اےک کچے مکان کی چھت نےچے آگری جس کے ملبے تلے دب کر دو سالہ سےرت جاں بحق ہوگئی جبکہ 65سالہ رشےدہ بی بی شےد زخمی ہوگئی ۔رےسکےو1122نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ملبے سے نکالا اور علامہ اقبال مےمورےل ہسپتا ل سےالکوٹ پہنچاےا جہاں اس کی خالت خطرے مےں بےان کی جاتی ہے۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف کی خصوصی ہدائےت پر سرکاری اور پرائےوےٹ سکولوں مےں تقرےری اور مضمون نوےسی کے مقابلہ جات شروع ہوگئے جو کہ 2دسمبر تک جاری رہےں گے۔ ےہ بات ای ڈی او اےجوکےشن سےالکوٹ جاوےد ملک نے بتائی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ اےجوکےشن آفےسر ہےڈ کوارٹر محمد اقبال گوندل بھی موجود تھے۔ای ڈی او نے مذےد بتاےا کہ پرائمری سطح سے شروع ہونے والے ےہ مقابلے صوبائی سطح تک جاری رہےں گے۔انہوں نے بتاےا کہ جو طلباء و طالبات پرائمری سطح پر جےتےں گے ان کا مقبالہ تحصےل اور پھر تحصےل کے فاتح کو ضلعی سطح پر اور ضلعی فاتح کو ڈوثرن اور ڈوثرن کے فاتح کو صوبائی سطح پر مقابلے مےں بھےجا جائے گا۔ای ڈی او نے مذےد بتاےا کہ تحصےل اور ضلع کی سطح پر نماےاں پوزےشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات مےں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی انعامات تقسےم کرےنگے ۔انہوں نے بتاےا کہ مقابلہ جات کا مقصد طلباء طالبات مےں خود اعتمادی پےدا کرنا ہے اور ان کی صلاحےتوں کا اجاگرکرنا ہے۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیالکو ٹ پولیس نے مختلف مقامات سے ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد کر کے ملزموں کو گرفتا ر کر لیا ۔تھانہ سول لائن نے عاطف سے تین بوتل شراب ، تھانہ اگوکی پولیس نے نثار سے ایک گیلن شراب ،تھانہ سبز پیر پولیس نے محمد فارو ق سے ایک بوتل شراب اور چالو بھٹی ، غلام عباس سے ایک گیلن شراب اور چالو بھٹی پکڑ کر ملزموں کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

سےالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ اگوکی پولیس نے قیصر محمود اور یعقوب سے 105+150 گرام ہیروئن ڈسکہ سٹی تھانہ پولیس نے اعجاز سے 20 گرام چرس اور تھانہ سمبڑیال پولیس نے ولید احمد سے 150گرام چرس برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سےالکوٹ:وزیز اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے افضل مسیح سے پمپ ایکشن ،تھانہ ستراہ پولیس نے آفتاب مسیح سے ایک پسٹل ،ندیم سے ایک پسٹل ،تھانہ سٹی پسرور نے شفقت سے ایک پسٹل ، ارشاد سے ایک پمپ ایکشن ، تھانہ پھلورہ پولیس نے منور احمد سے ایک پسٹل بر آمد کر کے ملزموں کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

سےالکوٹ:سیالکوٹ تھانہ صدر ڈسکہ کے موضع کوٹ بندہ میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر اشرف وغیرہ چار افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کرتے ہوئے دو افراد محمد احمد اور لیاقت کو شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔