Tuesday, November 25, 2008

سےالکوٹ:وزےر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہداےت پر صوبائی وزےر زراعت ملک احمد اولکھ نے آج علامہ اقبال مےمورےل ہسپتال سےالکوٹ مےں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولےو کے قطرے پلا کرضلع سےالکوٹ مےں انسداد پولےو مہم کا افتتاح کےا ۔ڈی سی او سےالکوٹ کےپٹن (ر) عطاء محمدخان ،ای ڈی او ہےلتھ ڈاکٹر سےد طلعت اقبال ،ڈی اےچ او ڈاکٹر شکےل احمد بٹ اور اےڈےشنل اےم اےس علامہ اقبال مےمورےل ہسپتال ڈاکٹر فخر الزمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزےر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزےر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر مےں پولےو مہم کو مانےٹر کرنے کےلئے صوبائی وزراء کو ذ مہ دارےاں سونپی ہےںجو اس تےن روزہ پولےو مہم کی نگرانی کرےنگے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کی اہمےت کو اجاگر کرنے کےلئے صوبائی سطح پر خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔تاکہ اس مہم کی افادےت سے لوگوں کو روشناس کرواےا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کےلئے پولےو کے بچاو کے قطرے اور وٹامن اے کی خوراک پلائی جارہی ہے۔اور اس بات کو ےقےنی بناےا جارہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ اس مہم کے دوران پولےو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معمولی سے غفلت کی وجہ سے بچے اس موذی مرض کا شکار ہوکر ساری عمر کےلئے معذور ہوجاتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کا تہےہ کر چکی ہے کہ اب معاشرے کو پولےو فری بناےا جائے گا۔اور آئندہ کوئی بچہ اس موذی مرض کا شکار نہیں ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے سیالکوٹ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچ لاکھ تراسی ہزار سات سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کےلئے بارہ سو چونتیس ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔جو اس تین روزہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیںگی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں گردے کے مریضوں کےلئے فری ڈائلیسز پروگرام شروع کیا ہے ۔جس کے لئے تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں ڈائلیسز مشین اور ادویات فراہم کی جارہی ہےں۔ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے تحت اس خسوصی مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات کےے جائیں گے اور معاشرے کو اس موذی مرض سے پاک کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیو مہم کے بارے میں بنائے گئے پلان کی بابت سے تفصیل سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت کے ملازمین وزیر اعلیٰ پنجاب کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔